نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے ،ان کو چاہیے ملکی تعمیروترقی میں بھرپورکرداراداکریں،بیرسٹردانیال

راولپنڈی (سنہرادور): بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا ہے کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے اورنوجوانوں کا چاہیے کہ اس کی تعمیروترقی میں بھرپورکرداراداکریں۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل اورپاک اپڈیٹ کے زیراہتمام تین روزہ میلے میں منعقدہ محفل موسیقی کے انعقادکے موقع پر کہی۔بیرسٹردانیال چوہدری نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقادمسلسل ہونا چاہیے تاکہ نوجوانوں کا رجحان مثبت سرگرمیوں کی طرف رہے اورتعلیم کے حصول اوردیگرفرائض کی انجام دہی میں اپنا کرداراداکرسکیں۔ناہیدمنظورنے کہا کہ آرٹس کونسل کی تمام سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت کویقینی بنایا جاتا ہے اورانھیں پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کونسل آمدپرمہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ آرٹس کونسل نے ہمیشہ ایسی سرگرمیوں کا انعقادکیا ہے جس سے کچھ نہ کچھ سیکھا جاسکے۔پاک اپڈیٹ کے چیف ایگزیکٹویٰسین ملک نے تین روزہ تقریبات کے بارے بتایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں