نوشہرو فیروز، گھر میں گھس کر فائرنگ ،4 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز کے قریب نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے گھر میں سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔

پولیس کےمطابق قتل کا یہ واقعہ ضلع نوشہروفیروز میں پڈعیدن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ڈی ایس پی محمد ایوب درس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے ۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ، جبکہ مقتولین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے جو مزدوری کےلیے نوشہروفیروز آئے ہوئے تھے ۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں