نون لیگ سینٹرل ورکنگ اور ایگزیکٹو کمیٹیوں کا اعلان، مریم اور حمزہ بھی شامل

مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا، میاں نواز شریف دونوں کمیٹیوں کے صدر ہوں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی پہلی بار ایگزیکٹو کمیٹی میں انٹری۔
لاہور: (سنہرادور آن لا ئن) ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں کمیٹیوں کے صدر میاں نواز شریف ہوں گے۔
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی 27 ارکان پر مشتمل ہو گی۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان میں وزیر اعظم شاہد خان عباسی، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، خواجہ آصف، چودھری نثار، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، مشاہد اللہ خان، مریم اورنگزیب اور رانا ثناء اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔
سینٹرل ورکنگ کمیٹی 109 ارکان پر مشتمل ہو گی جس کے چیئرمین راجا ظفر الحق ہوں گے۔ اقبال ظفر جھگڑا سیکریٹری جنرل، احسن اقبال ڈپٹی سیکریٹری جنرل، پرویز رشید سیکریٹری خزانہ، سردار یعقوب ناصر اور نواب زادہ چنگیز مری سینئر وائس پریذیڈنٹ، سلیم ضیاء نائب صدر، صلاح الدین ترمزی اور عبد القادر بلوچ اسٹنٹ سیکریٹری جنرلز اور مشاہد اللہ خان ورکنگ کمیٹی کے سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔ کمیٹی ارکان میں چودھری نثار، غلام دستگیر، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، چودھری جعفر اقبال، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء اللہ، چودھری شیر علی، شیخ آفتاب، رانا تنویر، خواجہ سعد رفیق، حنیف عباسی اور دیگر شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کمیٹیوں کے نوٹیفکیشنز پر دستخط کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں