نیب ریفرنسز یکجا کرنیکا معاملہ، نواز شریف کی 16 نومبرفیصلے کیخلاف اپیل مسترد

درخواست قابل سماعت نہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی

اسلام آباد: (سنہرادور آن لائن) سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل اعتراض لگا کر مسترد کر دی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ کے 16 نومبر کے فیصلے کیخلاف اپیل قابل سماعت نہیں، 16 نومبر کو نواز شریف کی ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل خارج کی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں نواز شریف کی اپیل پر سماعت کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو برقرار رکھا تھا۔ نواز شریف نے چیف جسٹس کے 16 نومبر کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں