نیب نجی شعبے کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، اسد

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ نیب نجی شعبے کے خلاف جو کارروائیاں کر رہا ہے اسے روکنے کے لیے نیب قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ نیب کاروباری طبقے کے اندر گھس گیا ہے، کاروباری طبقے کو نیب کے خوف سے آزاد کرنا چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ غیر دستاویزی معیشت میں سب لوگ نہیں، کچھ لوگ غلط ہوں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے متعلق دو آراء ہیں، ایک رائے یہ ہے کہ اسے اتنا آزاد بنایا جائے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور دوسری رائے یہ ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کو زیادہ آزاد بنایا گیا تو اس پر تنقید ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں