نیب نےنواز،مریم کانام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے خط لکھ دیا

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے وزارت داخلہ کو دو الگ الگ خطوط لکھے گئے ہیں۔

ایک خط میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ دوسرے خط میں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے شوہر داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں