نیب نے کل عبد العلیم خان کو طلب کر لیا

لاہور(سنہرادور): نیب نے چیئر مین تحریک انصاف کے قریبی ساتھی اور رہنما پی ٹی آئی عبد العلیم خان کو آف شور کمپنیوں سے متعلق متضاد معلومات فراہم کرنے پر کل طلب کر لیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق نیب لاہور عبد العلیم خان کو کل طلب کر کے ہیگزم آف شورکمپنی سے متعلق معلومات دستاویزات مانگے گی ۔

بتا یا جا رہا ہے کہ اس سے قبل عبدالعلیم خان کو 23جنوری کو طلب کیا گیا تھا جہاں انہوں نے اپنی آف شور کمپنیوں سے متعلق دستا ویزات جمع کرائے تھے تاہم ان دستا ویزات میں تضادات سامنے آنے کے بعد نیب نے مطمئن نہ ہوتے ہوئے عبد العلیم خان کو دوبارہ طلب کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں