نیشنل ہائی وے پر آئل اور واٹر ٹینکر میں تصادم، 3زخمی

کراچی میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر اور واٹر ٹینکر کے درمیان تصادم میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نیشنل ہائی وے پر قائد آباد پل پر تیزرفتا رآئل ٹینکر اور واٹر ٹینکر کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں واٹر ٹینکر اور آئل ٹینکر میں موجود ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کے شکار واٹر اور آئل ٹینکر کو پل سے ہٹا ئے جانے کا کام جاری ہے۔

حادثے کے باعث قائدآباد سے داؤد چورنگی جانے والی ٹریفک کو قائدآباد پل کے نیچے سے گزار جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں