نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکیورٹی اہلکاروں کا فقدان

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سوالیہ نشان بن گئی۔4 ہزار 300 سو ایکڑ رقبے کے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر فقط 18 سو اے ایس ایف اہلکار تعینات ہیں۔

راولپنڈی ایئرپورٹ بدل گیا مگر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد وہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ مجموعی طور پر 28 سو اہلکاروں کو نیو ایئرپورٹ بھیجنا تھا، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی کم ہے۔

اے ایس ایف حکام نے ایوی ایشن ڈویژن کو اہلکاروں کی تعداد فوری طور پر بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔ نیو ایئرپورٹ کیلئے 2 ہزار اے ایس ایف اہلکار مزید طلب کئے گئے ہیں، فوری طور پر اے ایس ایف اہلکاروں کی تعداد بڑھائی نہ گئی تو سیکیورٹی خدشات ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں