نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ تباہ ،متعدد ہلاک

کٹھمنڈو: نیپال کے کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں 76 افراد سوار تھے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے پر جا گرا ۔طیارے میں آگ لگ گئی ۔تصاویر اور فوٹیج میں رن وے سے دھواں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارے کے ملبے سے کئی جلی ہوئی نعشیں ملی ہیں۔20سے زائد شدید زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ امدادی کاموں میں پولیس کے ساتھ فوج بھی شریک ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی، جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اٹھے اور ایئرپورٹکی فضا دھوئیں سے بھر گئی، ریسکیو ادارے نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے میں 78 افراد سوار تھے جن میں 17 مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارے میں موجود دیگر افراد اس افسوسناک واقعے میں ہلاک ہو گئے ہیں، نیپال کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے سول ایوی ایشن کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں