وائٹ ہاؤس کمیونی کیشن ڈائریکٹر کو بیان مہنگا پڑ گیا

’’ڈونلڈٹرمپ کے باعث بعض اوقات جھوٹ بولنا پڑتا ہے‘‘ ۔وائٹ ہاؤس کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر ہوپ ہکس کو یہ بیان مہنگا پڑ گیا۔

بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی شدید دباؤ پر امریکی صدر کی قریبی سمجھی جانےوالی ہوپ ہکس کے استعفا دینے کافیصلہ سامنے آگیا۔

سابق ماڈل ہوپ ہکس صدارتی انتخاب کی مہم کےدوران 2016 میں صدرٹرمپ کے کیمپ میں شامل ہوئی تھیں۔

اس سے قبل میں صدر ٹرمپ کے انتہائی قریبی سمجھے جانےوالے کئی افراد اپنے عہدوں سے استعفا دے چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں