وارم اپ میچ سے قبل گرین شرٹس کی بھرپور ٹریننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے کینٹ کائونٹی کے خلاف پہلے وارم اپ میچ سے قبل آخری ٹریننگ سیشن کیا ،جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ بھرپور فزیکل ٹریننگ کی۔

دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ پر آئی 16رکنی گرین شرٹس نے مسلسل تیسرے دن ٹریننگ کی ،آخر ی تربیتی سیشن میں کھلاڑیوں نے پہلے فزیکل ایکسرسائزز میں حصہ لیا۔

شاہینوں نے اس کے بعد بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی ، اس دوران فخر زمان ،سرفراز احمد اور اسد شفیق پچ پر ماربل کا ٹکڑا رکھ کر خصوصی بیٹنگ پریکٹس کرائی گئی۔

وارم اپ میچ سے قبل گرین شرٹس کی بھرپور ٹریننگ
سرفراز الیون نے آئرلینڈ کے خلاف اولین ٹیسٹ سے قبل کینٹ کائونٹی اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف چار چار روزہ دو واراپ میچز کھیلنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں