واٹس ایپ صارفین کے لیے 5 نئے فیچرز کی خوشخبری

نیویارک (مانیٹرنگ ڈسیک) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی ضرورت اور دلچسپی کو مدد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال بہت سے فیچرز کو متعارف کروایا،جن میں ‘سنیپ چیٹ اسٹوری’ اور’ ڈلیٹ فار ایوری ون’ شامل تھے۔واٹس ایپ اس سال بھی اپنے صارفین کے لئے پانچ نئے فیچرز متعارف کروانے والا ہے۔ان میں سے کچھ فیچرز کوبیٹا ورژن پر متعارف کروادیا گیا ہے،لیکن آفیشلی ریلیز نہیں کیا گیا۔

٭ وائس کال کی ویڈیو کال میں تبدیلی

اس فیچر میں آپ وائس کال کو ویڈیوکال میں تبدیل کر سکیں گے۔ اس فیچر کو بیٹا ورژن میں متعارف کروادیا گیا ہے۔ فیچر کے متعارف ہونے کے بعد واٹس ایپ ایپلیکیشن میں ایک آئیکون کا اضافہ ہو جائے گا جسےپریس کرتے ہی بات کرنے والے کو ایک درخواست موصول ہوگی،اگر وہ اسے قبول کرے گا تب ہی وائس کال ویڈیو کال میں تبدیل ہوگی ورنہ ویسے ہی جاری رہے گی۔

٭ گروپ کالز

اس فیچر میں آپ ایک سے زیادہ لوگوں بیک وقت کو وائس کال یا ویڈیو کال کر پائیں گے۔فی الحال یہ آپشن صر ف ایک فرد سے بات کرنے کے لئے موجود ہے۔

٭ واٹس ایپ پر انسٹاگرم اسٹوریز

حال ہی میں فیس بک نے یہ فیچر متعارف کروایا تھا کہ آپ اپنی انسٹا گرام اسٹوری کو فیس بک پر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔اب یہی فیچر کچھ وقت بعد واٹس ایپ پر بھی موجود ہوگا ،اورآپ اپنی انسٹا گرام اسٹوری کو واٹس ایپ پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

٭ فیس بک لائک اسٹیکرز

گزشتہ سال واٹس ایپ نےفیس بک کی طرح واٹس ایپ پرGIF فیچر کو تعارف کروایا تھا۔اب واٹس ایپ فیس بک لائک اسٹیکرز کو بھی متعارف کرنے والا ہے۔ممکنہ طور پر اسٹیکر آیئکون GIF آئیکون کے برابر میں موجود ہوگا۔

٭ گروپ ایڈمن کے مزید اختیارات

اس فیچر میں دو چیزیں شامل ہونگی پہلی یہ کہ گروپ ایڈمن 72 گھنٹوں کے لیے سیٹنگز تبدیل کر سکے گا۔دوسرا یہ کہ گروپ ایڈ من اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ کون سا ممبر گروپ آئیکون اور اور ڈسکرپشن تبدیل کرسکتا ہےاور کون نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں