واٹس ایپ کا آزمائشی فیچر متعارف، گروپ میں پرائیویٹ چیٹ بھی ممکن

واٹس ایپ نے ‘انوائٹ بذریعہ لنک’ کے نام سے ایک نئے شارٹ کٹ کا اضافہ کیا ہے، جو صرف گروپ ایڈمن کو ہی نظر آئے گا۔

لاہور: (ویب ڈیسک) بیٹا ورژن میں آزمائے جارہے پرائیویٹ ریپلائی فیچر کے ذریعے گروپ میں موجود کانٹیکٹس کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے گروپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

نئے فیچرز میں شامل ایک فیچر بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک کرنا بھی ہے، بیٹا ورژن کے مطابق، اگر آپ اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی بلاک کیے گئے کانٹیکٹ سے چیٹ کرنا چاہیں تو صرف اُس کانٹیکٹ پر ٹیپ کرکے اسے ہولڈ کیے رکھیں، جس سے وہ ان بلاک ہوجائے گا اور آپ اس سے چیٹ کرسکیں گے۔

آئی او ایس میں واٹس ایپ ایک ایسے آپشن پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین گروپ کال کرسکیں گے۔ دوسری جانب بیٹا ورژن میں پکچر اِن پکچر نامی فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں سے ویڈیو چیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی اور دوست کو میسج بھی بھیج سکیں گے۔ واٹس ایپ ان مستقبل میں ان شاندار فیچرز کی افادیت دیکھتے ہوئے انہیں مستقل بنیادوں پر ایپ کا حصہ بنا دے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں