ورلڈ کپ فٹبال :انگلینڈ نے پاناما کو 6-1سے شکست دیدی

فیفا ورلڈ کپ کے گیارہویں روزہونے والے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاناما کے دفاع کو روندتے ہوئے 1کے مقابلے 6گولز سے فتح حاصل کرلی ۔

روس میں ہونے والے انگلینڈ پاناما میچ کی خاص بات انگلش کپتان ہیری کین کی ہیٹ ٹرک رہی ۔نووگوروڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا پلہ شروع سے ہی بھاری رہا، جس نے حریف ٹیم کے گول پر مسلسل حملے کیے۔

آٹھویں منٹ میں اسٹونس نے اسکورنگ کا آغاز کیا، پھر 22ویں منٹ میں کین، 36 ویں منٹ میں لنگ گارڈ، 40 ویں منٹ میں اسٹونس اور ہاف کے آخری لمحات میں کین نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری 5۔0 کردی۔

دوسرے ہاف میں پاناما کے دفاع نے بہتر کھیل پیش کیا،جس میں انگلش ٹیم صرف ایک گول داغ سکی جو کین نے اسکور کیا ، یہ اُن کا ہیٹ ٹرک گول بھی تھا۔

پاناما کی ٹیم نے کھیل ختم ہونے سے 12 منٹ قبل گول کرکے خسارہ کم کیا، یوں میچ انگلینڈ کی چھ ایک کی جیت پر ختم ہوا، یہ فٹ بال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی سب سے بڑے مارجن سے فتح بھی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں