وزراء کی سینیٹ میں غیر حاضری، وزیر اعظم سے جواب طلب

وزراء کی مسلسل غیر حاضری پر چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعظم سے جواب طلب کرلیا۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمدخان کی غیر حاضری پراپوزیشن نے احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزرأ کی غیر حاضری پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو لکھیں کہ وزیرکیوں ایوان میں نہیں آتے،وہ جواب دیں۔

بلیک لسٹ کےطریقہ کار،فہرست کی قانونی حیثیت سےمتعلق رپورٹ سینیٹر جاوید عباسی نےپیش کردی ۔

جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ حکام ، ڈی جی پاسپورٹ ، ڈی جی ایف آئی اے اجلاس میں شریک ہوئے، حکام نے کہا کہ بلیک لسٹ کو کوئی قانونی کور حاصل نہیں ، پاسپورٹ ایکٹ میں بھی بلیک لسٹ موجود نہیں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ بلیک لسٹ کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا رہا، بلیک لسٹ لوگوں کو تکلیف دینے کے لیے رکھی گئی ہے، اس کو ختم کیا جائے۔

جاوید عباسی نے کہا کہ کمیٹی نے تجویز کیا کہ تشہیر سےعوام کو بتایا جائے کہ بلیک لسٹ کا وجود نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں