وزیراعظم آج غربت مٹاؤ پروگرام کا آغاز کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج غربت مٹاؤ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کریں گے، ابتدائی مرحلے میں 120 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کر دی گئی۔

غربت مٹاؤ پروگرام کا نام ’’احساس اور کفالت‘‘ رکھا گیا ہے۔

پروگرام کے ذریعے بیواؤں، یتیموں اور بزرگوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کو بھی خصوصی پیکجز دیے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے پہلا بڑا قدم اٹھارہے ہیں، عوام کا احساس ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غربت میں کمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

غربت مٹاؤ پروگرام کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں