وزیراعظم سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی عوام کے دلوں میں ترک صدر کیلئے ایک خاص احترام ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ ترکی کی سماجی و معاشی ترقی میں ترک صدر کے وژن کے معترف ہیں، تجارت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر ترک وزیر دفاع ہلوسی اکر نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدر رجب طیب اردگان کا پیغام پہنچایا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں