وزیراعظم سے فاٹا کے سینیٹرز کی ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے فاٹا کے سینیٹرز نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس ملاقات کے دوران فاٹا سینیٹرز سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون مانگ لی، انہوں نے فاٹا سینیٹرزکو کل سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی بھی دعوت دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا سینیٹرز نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپنے مطالبات پیش کیے اور مطالبہ کیا کہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں۔

فاٹا سینیٹرز نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ہمارے رکے ہوئے فنڈز کا بھی فوری اجراہونا چاہیے، جبکہ ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ بھی فاٹا کو دیا جائے۔

ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ فاٹا سینیٹرز کل سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں