وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی اور دیگر اہم امور سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیر اعظم نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں اور یاد داشتوں کی توثیق بھی کرے گی۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی پیپرا رولز سے استثنیٰ کی درخواست پرغور کیا جائے گا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور گلگت بلتستان اصلاحات پیکج کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کورنگی فش ہاربراور فشری ڈپارٹمنٹ کی وزارت خوراک منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں