وزیراعظم عمران خان کی ترک صدر کو کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے ترک صدرکومقامی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ترکی کے صدر طیب اردوان کو مقامی انتخابات میں کامیابی پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’ترکی کے مقامی انتخابات میں ایک اور اہم فتح سمیٹنے پر میں پاکستان کے دوست رجب طیب اردگان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ‘

اس کے علاوہ انہوں نے لکھا کہ اہلِ پاکستان دعاگو ہیں کہ اللہ پاک انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ترک صدررجب طیب اردگان کی مزیدکامیابیوں کیلیےدعاگوہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں