وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا،وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

اجلاس میں ملکی، سیاسی، پارلیمانی اورقومی سلامتی کے امور کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ وفاقی کابینہ کو گزشتہ ہفتے شروع کیے گئے ’غربت مٹاؤ پروگرام‘ پر بریفنگ دی جائے گی۔

کل ہونے والےاجلاس میں خلاء میں ہتھیاروں کی دوڑشروع کرنے کے بھارتی جنگی جنون کا بھی جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ 16 سے زائد نکات کے ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران کابینہ کو کراچی پیکیج، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدے بھی شامل ہیں،جبکہ وزیر اعظم عمران خان مختلف وزارتوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں