وزیراعظم کی آج لاہور آمد، سانحہ ساہیوال پرتحقیقات سےآگاہ کیا جائےگا

لاہور: وزیراعظم آج لاہور کے دورے پر پہنچ رہے ہیں جہاں انھیں سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی تحقیقات سے آگاہ کیا جائے گا، وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کہتے ہیں کہ سانحے پر جوڈیشل کمیشن بنے گا یانہیں، فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران گورنر پنجاب اور وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنے گا یانہیں، فیصلہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں ہوگا۔ معاون خصوصی افتخار درانی نے واضح طور پر بتا دیا۔

دنیا نیوز سے گفتگو میں افتخار درانی نے کہا کہ ایک چیز طے ہے کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نظام چلانے کے لئے بعض اوقات حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات ماننا پڑتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں