وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پاکستان عوام کے مفادمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا:اعلامیہ جاری

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن): وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عوام کے مفادمیں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھے گا اورملکی مفادکیلئے پالیسیاں بنائی جائیں گی اور ان پرعملدرآمدکیاجائےگا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلا س میں تینوں مسلح افواج کے سربراہ ،وزیر خارجہ ،وزیر دفاع،داخلہ کے و زرااورمشیرخزانہ نے شرکت کی جس میں عالمی اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے ر وس کے د ورہ پربریفنگ دی جس میں ان کاکہنا تھا کہ پاکستان اورروس تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھاناچاہتے ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتا یا گیا کہ بھارتی جارحیت کامقصد مقبوضہ کشمیرسے د نیاکی توجہ ہٹاناہے، بھارتی جارحیت سے متعددمعصوم شہری شہیداورزخمی ہوئے جبکہ بھارت نے 400 بارکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی ۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان میں دیرپاامن کی کوششوں کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کےساتھ مسلسل اور مستقل رابطوں کی ضرورت ہے،پاک افغان سرحدپر بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا نفاذ اہمیت کا حامل ہے اورافغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے اقدامات تیزکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں