وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس آمد، ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شاندار استقبال

وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے انھیں سلامی دی، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آگے بڑھ کر ان کا پرتپاک استقبال اور پرجوش مصافحہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی دعوت پر امریکا کے دورے پر آئے وزیراعظم پاکستان عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

امریکی فوج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سلامی دی۔ وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے۔

اس موقع پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار دیکھ رہا ہوں۔ امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں