وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس،سول و عسکری قیادت کا دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن)وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت سول وعسکری قیادت کے اجلاس میں دھرنے کا معاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہو گیا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وزیراعظم ہاﺅس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی ، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر عہدیدار شریک ہوئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت نے معاملے کاپرامن حل تلاش کرنے کامشورہ دیاجس پرسول اور عسکری قیادت نے دھرنے کامعاملہ پرامن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پراتفاق کیااور علماسے رابطے جاری رکھنے کافیصلہ کیاگیا،نجی ٹی وی کے مطابق ملک میں قیام امن کیلئے فوج آئینی کردارمثبت طریقے سے اداکرے گی اورآرٹیکل 245 کے تحت فوج سرکاری تنصیبات کی حفاظت کیلئے موجودرہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں