وزیراعظم 21 اپریل کو ایران اور25کوچین جائیں گے

وزیراعظم عمران خان21 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایران کےسپریم لیڈر اورصدر سے ملاقاتیں کریں گے،دورے کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ ایران میں امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیں گے۔

ذرائع کے مطابق و زیراعظم عمران خان 25اپریل کو3روزہ دورے پربیجنگ روانہ ہوںگے،وزیرخارجہ،وزیرخزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورم میں دنیا بھرسے100سےزائدممالک کےسربراہ اورمندوبین شرکت کریں گے۔وزیراعظم عمران خان فورم کی سائیڈلائن پرعالمی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان دورہ چین میں صدر،وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سےملاقاتیں کریں گے،وزیر اعظم کی اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتوں میں پاک چین راہ داری منصوبے پربات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کو چین کےدورے کی دعوت چینی صدرنےدی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں