وزیراعلیٰ سندھ سے خصوصی افراد کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خصوصی افراد نے ملاقا ت کی، اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کے لیے مجھے احساس اور قدر ہے،آپ کاسرکاری ملازمتوں کا کوٹہ 2 سے بڑھاکر 5 فیصد کیا ہے جو آپ کو مل کر رہے گا۔

انہوں نے خصوصی افراد سے کہا کہ میری کوشش ہے کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے شروع میں آپ کی بھرتیوں کا کام مکمل کرلیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جب حکومت آپ کا خود خیال کررہی ہے تو احتجاج کرنا اچھی بات نہیں،میں آپ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں۔

ادھرترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی ملازمتوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے آج تمام سیکریٹریز، وزرا ء و چیف سیکریٹری کا اجلاس طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں