وزیراعلیٰ شہبازشریف اسلام آباد پہنچ گئے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اہم ملاقات جاری

اسلام آباد(سنہرادور آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اسلا م آباد پہنچ گئے ،ان کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جاری ہے،جس میں دھرنے کیخلاف آپریشن سے پیدا ہونے والے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف آج صبح خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے اور انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں فیض آباد آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے
نجی ٹی وی کا کہناہے کہ دونوں رہنماﺅں کی یہ بہت اہم ملاقات ہے جس میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ،جبکہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی آرمی چیف سے ملاقات کا بھی امکان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں