وزیراعلیٰ صاحب ننھی جان کے قتل کا جواب دیں، سیاسی قیادت بھی مستعفی ہو : سراج الحق

قصور: (سنہرادور آن لائن) سراج الحق کا کہنا ہے قصور کو ظلم کا مرکز بنا دیا گیا، زینب 5 روز سے لاپتہ تھی لیکن حکومت کا ضمیر کیوں نہیں جاگا۔ انہوں نے کہا وزیراعلیٰ صاحب ننھی جان کے قتل کا جواب دیں، شہر کی سیاسی قیادت بھی مستعفی ہو، وہ عوام کی نمائندگی کا حق کھو چکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ رات کے اندھیرے میں زینب کے گھر پہنچے تھے، رات کے اندھیرے میں تو چھاپے مارے جاتے ہیں، شہباز شریف کو دن کی روشنی میں آکر وضاحت دینی چاہیئے تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صرف ملزم نہیں بلکہ ڈی پی او کو بھی پھانسی دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں