وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور عوامی شکایات پرفوری ایکشن،ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دوران شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور عوامی شکایات پرفوری ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیاہے-ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں اور عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں