وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد خان بزدار انتقال کر گئے , مرحوم کی نماز جنازہ تونسہ شریف میں ادا کی گئی مرحوم کی بارتھی میں تدفین ، نمازہ جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

لاہور (سنہرا دور) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے والد سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار فتح محمد خان بزدار آج قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم کی نمازجنازہ آج تونسہ شریف کے سٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار، وزراء، اراکین اسمبلی،سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین، عزیز و اقارب اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں سینئر سیاست دان جہانگیر ترین ، صوبائی وزرا ء محمود الرشید، سبطین خان، حسنین بہادردریشک، سردار محسن خان لغاری،اعجاز عالم، سمیع اللہ،مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی،عون چودھری، ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمد اقبال ثاقب، اراکین اسمبلی خواجہ شیراز محمود، سردار جعفر خان لغاری، اشرف خان رند،غلام مرتضے رحیم کھر،ملک قاسم ہنجرا،میاں علمدار قریشی، احمد علی اولکھ کے علاوہ اخوند ہمایوں رضا، سردار احمد علی دریشک، عون عباس، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹرشہباز گل، ڈاکٹر قادر ملک، چیف سیکرٹری،آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ،سپیشل سیکرٹری وزیراعلیٰ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ، آر پی او ڈیرہ غازیخان ،آر پی اوملتان ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اورہزاروں افراد شامل تھے۔نماز جنازہ بزرگ شخصیت حاجی فضل حسین نے پڑھائی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ بعدازاں مرحوم کے جسدخاکی کو آبائی علاقے بارتھی لے جایا گیا اور بارتھی میں بھی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مرحوم کی تدفین بارتھی میں آبائی قبرستان کی گئی۔ بارتھی میں سردار فتح محمد بزدار کی نماز جنازہ میں میر بادشاہ قیصرانی، بیرسٹر امام بخش قیصرانی،احمد علی دریشک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ،لیبر منسٹر انصر مجید، صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری ، اراکین اسمبلی ، قبائلی عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سردار فتح محمد خان بزدار بارتھی ضلع ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے1964ء میں کراچی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم 3 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی رہے۔ سردار فتح محمد خان بزدار 1985ء کے عام انتخابات میں پہلی بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ مرحوم سردار فتح محمد خان بزدار 2002 ء اور 2008ء کے عام انتخابات میں بھی رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔دریں اثناء صدر پاکستان عارف علوی،وزیراعظم عمرا ن خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سینئر سیاستدان جہانگیرخان ترین،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور،گورنر سندھ عمران اسماعیل،گورنر کے پی کے شاہ فرمان،گورنر بلوچستان امان اللہ خان،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی ،شیخ رشید احمد،صوبائی وزراء،سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،اہم سیاسی شخصیات اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے اوران سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں