وزیر اعظم عمران خان پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں, چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ

راولپنڈی (سنہرا دور): پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر سہولت فراہم کرنا ہر آفیسر کا فرض ہے اور ہم سب مل کر پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں گے ۔
ان خیالا ت کا اظہار سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ نے اپنے دفتر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے وقت افسران سے کیا ۔ چیئر مین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ سردار تنویر الیاس خان نے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور چیف ایگریکٹو جہانزیب برانہ، چیف آپریٹنگ آفیسر ہارون احمد اور دوسرے مختلف شعبوں کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ۔اس کیلئے ہم سب کو اپنی اپنی جگہ اپنے فرائض کو بہتر اندار میں نبھانا ہوگا ۔ سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ نے ڈائریکٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سے بے روزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ انشاء اللہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ بہت جلد سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کیلئے مواقع فراہم کرے گا ۔ 


سردار تنویر الیاس خان چیئرمین پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں