وزیر اعظم یا تحریک انصاف کو کوئی خطرہ نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد..وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں عمران خان یا پی ٹی آئی کوکوئی خطرہ نہیں۔ امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں۔ اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے۔ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔ اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نہ صرف سویلین اداروں کو بہتراورمضبوط کررہے ہیں بلکہ پاکستان کے اندرونی مسائل پربھی توجہ دے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ پرکرپشن کے الزامات ہم نے نہیں لگائے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں سے مشرق وسطیٰ کی سیاست میں کردار کم ہورہا تھا۔اب ہماری حکومت کا فوکس امارات اور دیگر مشرق وسطیٰ میں اچھے تعلقات ہے۔ امارات اور سعودی عرب سے اچھے تعلقات کی کوششوں میں ہیں۔ پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملات میں اہم پارٹنر ہے۔10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئل کے شعبے میں آئی ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے پاکستان مشرق وسطیٰ کے معاملے میں واپس آیا ہے۔ کوشش ہے پاکستان کو دنیا کےلئے کھولا جائے۔چاہتے ہیں لوگ سیاحت اورکاروبار کے لئے پاکستان آئیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری امن کی پالیسی ہے جس سے پاکستان کے لوگوں کا فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ آتے ہی کرتا رپورسرحد کھولی۔افغانستان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فو نے کہا کہ طویل لڑائی کے بعد صحیح رخ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔امریکہ اور طالبان کے مذاکرات کامیاب ہوئے توپاکستان سمیت خطے کے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک بدلا ہوا پاکستان ہے۔گورننس کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں