وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام موٹر وے سروس ایریاز کی ہفتہ وار چیکنگ ہو گی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھٹی کے روز موٹر وے پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں سروس ایریاز کا معائنہ کیا اور فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے3 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔ کارروائیوں کے دوران فرائی چکس فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کو ناقص گوشت، حشرات کی موجودگی جبکہ معروف چکن بروسٹ ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد کوکنگ آئل کی موجودگی پر سیل کیا گیا۔ معروف فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کی چیکنگ کے دوران گوشت کو سٹور کرنے کا ناقص انتظام پایا گیا۔ اسی طرح سکھیکی سروس ایریا پر میزاب ہوٹل کو سابقہ نوٹس پر عمل نہ کرنے اور غیر معیاری انتظا مات کی بناء پر سیل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پام ان ریسٹورنٹ کو استعمال شدہ تیل کی تلفی کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 25 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر موٹر وے سروس ایریا کی چیکنگ میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام ہائی ویز، مسافر اسٹیشن، جی ٹی روڈ اور سیاحتی مقامات کی بھی ہفتہ وار چیکنگ ہو گی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن مطابق مسافروں کو بہترین کھانے کے لیے مضبوط پلاننگ کر چکے ہیں ۔ وزیرِاعلیٰ کی ہدایت پرصوبہ بھر میں کارروائیوں کی خود نگرانی کر رہا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں