وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بز دار کے دورہ ظفروال کی جھلکیاں



ظفروال (سنہرا دور) ٭    وزیرا علی پنجاب سر دار عثمان بز دار کی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کی خصو صی دعوت پر ظفروال آمد۔
٭     جلسہ گاہ کو وزیر اعلی کے لیے خیر مقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔
٭    صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے خود تلاوت قرآن پاک کی جبکہ انکے بھائی پیر اعجاز شاہ نے بار گاۂ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
٭    وزیر اعلی پنجاب کا ظفروال کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے گرانٹس کے اعلان پر صوبائی وزیر کا شکریہ۔
٭    وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ظفروال کی تمام سٹرکوں کی فوری تعمیر و مرمت اور بحالی کے اعلان پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔
٭     وزیراعلیٰ نے عوامی مطالبے پر ظفروال روڈ کی تعمیر و بحالی کے لیے 20 کروڑ کااعلان کیا تو لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
٭     وزیراعلیٰ پنجاب نے ظفروال میں عوام کی تفریح کے لیے پہلے پارک کا اعلان کرکے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔
٭    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تحصیل ہیڈ کواٹر ز ہسپتال ظفروال کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے در کار تمام فنڈز کے فوری اجراء کی ہدایت۔
٭    وزیر اعلی نے ظفروال میں ریسکیو 1122 کو بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت جاری کی۔
٭    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ خود ایک وکیل ہیں،انہوں نے ظفروال بار ایسوسی ایشن کے لیے 5 لاکھ روپے کی امدادکا اعلان کیا-
 ٭     بلڈ نگز اور پل بنانے کا نام ترقی نہیں، ہم نے پلوں کے نیچے سونے والوں کوپناہ گاہ کی صور ت میں رہائش کی سہو لیات فراہم کی ہیں – 
٭    وزیراعلیٰ پنجاب نے ایگریکلچر کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا تو جلسہ گاہ نعر وں اور تالیوں سے گونج اٹھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں