وسطی پنجاب دھند کی لپیٹ میں

وسطی پنجاب کے متعدد علاقے دھند کی لپیٹ میںہیں جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی ہوگئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

گوجرانولہ میں شہر اور گردو نواح میں اس وقت شدید دھند ہے ،جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی، جی ٹی روڈ پر کامونکی سے وزیرآباد تک دھند ہے۔

کمالیہ شہر اور گردونواح میں دھند سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران شاہ کے مطابق قومی شاہراہوں پر بالخصوص ٹھوکر نیاز بیگ، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسووال میں شدید دھند کا راج ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث حدنگاہ 20سے 50 میٹر ہے، موٹروے پر ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک حدِ نگاہ 20سے 500میٹر ہوگئی۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فیصل آباد سے گوجرہ تک حدنگاہ 20 سے 200 میٹر ہے، گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کیا جائے۔

سیدعمران شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے، کسی مشکل صورت حال میں شہری ہیلپ لائن 130پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں