وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل

 موجودہ حکومت نے وفاقی کابینہ نے بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان کر دیا ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی تبدیلی کے بعد میڈیا میں متعدد وزرا کے حوالے سے خبریں موصول ہونا شروع ہو گئی۔ وزرا کے قلمدانوں میں کی جانیوالی تبدیلیوں کے مطابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا ۔بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران ،فردوس عاشق اعوام کو معاون خصوصی برائے اطلاعات اور غلام سرور کو وزیر شہری ہوا بازی بنا دیا گیا ۔اعلامیہ کے مطابق میاں محمد سومرو وزیر نجکاری کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں