ولنگٹن ٹیسٹ :ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلے روز 134 رنز بنا کر آئوٹ

کیرن پائول نے سب سے زیادہ بیالیس رنز بنائے، نیل واگنر نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی

ولنگٹن (سنہرادور آن لائن ) ولنگٹن ٹیسٹ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک سو چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیل واگنر نے سات شکار کئے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں پر بیاسی سکور بنا لئے ہیں۔
ولنگٹن ٹیسٹ کا سنسنی خیز آغاز ہوا۔ پہلے ہی روز بارہ وکٹیں گرگئیں، ویسٹ انڈین ٹیم ایک سو چونتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، کیرون پاؤل نے سب سے زیادہ بیالیس رنز بنائے۔ نیل واگنر نے سات کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ پہلے روز کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں پر بیاسی رنز بنا لئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں