ویرات کوہلی کا نیا اعزاز، 5 ہزار رنز مکمل کرلیئے

نئی دہلی : بھارتی کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز مکمل کرلئے، انہوں نے یہ سنگ میل 63 میچوں کی 105 اننگز میں عبور کیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی نے اس کے ساتھ ہی تمام طرز کی کرکٹ میں تیز ترین 16ہزار بین الاقوامی رنز پورے کئے، جو ایک ریکارڈ ہے۔

بھارتی کپتان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز 20 سنچریوں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے بنائے، وہ میدان میں 5 بار اپنی سنچری کو ڈبل کرنے میں کامیاب رہے۔
ویرات کوہلی کا بڑا انفرادی اسکور 235 رنز ہے، جو انہوں نے ایک سال قبل انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بنایا تھا۔ بھارتی کپتان نے فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اپنا 25 واں رن مکمل کرنے کے ساتھ ہی 63 میچوں میں 5000 رن پورے کر لیے۔
ویرات سب سے تیز 5000 رنز پورے کرنے والے چوتھے بھارتی بلے باز بھی بن گئے ہیں، اس سے قبل لیجنڈ بیٹسمین سچن ٹنڈولکر 15921رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں، راہول ڈریوڈ 13265 اور سنیل گواسکر 10122رنز کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں