ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، آیت اللہ خامنہ ای

تہران: (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی صدر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جو پالیسی اپنائی ہے، وہ یقینی طور پر ناکامی سے دوچار ہو گی۔ ایران سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن کے دور حکومت سے زیادہ طاقتور اور مضبوط ہو چکا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ سابق امریکی صدر ریگن موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ طاقتور اور ہوشیار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھے اداکار بھی تھے کیونکہ انہیں دھمکیاں دینے کا فن خوب آتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف ریگن نے عملی اقدام کرتے ہوئے ایک ایرانی طیارہ مار گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تہران حکومت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور امریکی صدر کی ایسی کوششیں پوری نہیں ہوں گی کہ ایران اپنی ترقی کے راستے سے ہٹ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں