ٹرمپ کے اعلان پر امریکہ کی معروف ترین ماڈل چیخ پڑیں،فلسطین کیلئے زور دار اعلان کر دیا

نیو یارک (سنہرادور آن لائن )امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف معروف امریکی ماڈل ’بیلا حدید ‘ چیخ اٹھیں ہیں اور انہوں نے فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاہے ۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر جاری پیغام میں بیلا حدید کا کہناتھا کہ فلسطینی عوام کے درد اور ٹی وی پر چلنے والی خبروں نے مجھے رونے پر مجبو رکر دیا ہے ۔اپنے والد ،کزنز اور فلسطین کی فیملی کے غم کو دیکھتے ہوئے جو وہ ہمارے فلسطین میں آباﺅ اجداد کیلئے محسوس کر رہے ہیں ، نے میر ے لیے لکھنا بھی مشکل کر دیاہے ،بیت المقدس تما م مذاہب کا گھر ہے ،یہ جو کچھ ہواہے اس سے مجھے محسوس ہوتاہے کہ یہ ہمیں پانچ قدم پیچھے لے گیاہے ۔فلسطین کی عوام کے ساتھ کیا جانے والا سلوک غیر منصفانہ اور جانبدار ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر نے اپنی گزشتہ روز کی تقریر میں اسرائیل کا ذکر کیا لیکن فلسطین کا نہیں کیا جیسے فلسطین موجود ہی نہیں ہے ۔بیت المقدس ہمیشہ ہی فلسطین کا دارلحکومت رہے گا ۔

💔I've been waiting to put this into perfect words but I realized there is no perfect way to speak of something so unjust. A very very sad day.Watching the news and seeing the pain of the Palestinian people makes me cry for the many many generations of Palestine. Seeing the sadness of my father, cousins, and Palestinian family that are feeling for our Palestinian ancestors makes this even harder to write. Jerusalem is home of all religions. For this to happen, I feel, makes us take 5 steps back making it harder to live in a world of peace. The TREATMENT of the Palestinian people is unfair, one-sided and should not be tolerated. I stand with Palestine. There is no hate against anyone… There are no sides… All religions living side by side.. Now it is Just one man..it has always been a factor of trying to bring peace… Where is the hope..?

A post shared by 🦋 (@bellahadid) on

اپنا تبصرہ بھیجیں