ٹماٹر ناقدری کا شکار،کوئی مفت میں توڑنے کو تیار نہیں

کچھ عرصہ قبل کئی سو روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کو آج مفت میں بھی کوئی لینے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ٹماٹر کی قیمت گرنے کے باعث بدین میں ٹماٹر کی فصل کھڑے کھڑے خراب ہوگئی، کاشتکار مفت میں بھی ٹماٹر کو کھیتوں سے توڑنے کو تیار نہیں ہیں۔

ٹماٹر کی منڈی میں کثرت سے آمد کے باعث ٹماٹر کے نرخ کم ترین سطح پر آگئے،ٹماٹر کے کم ترین ریٹ دیکھ کر ٹماٹر کے کاشت کاروں نے سر تھام لیے، انہیں بڑے نقصان کا اندیشہ لاحق ہوگیا۔

کاشتکاروں کے مطابق نرخ کم ہونے کے باعث ان کا خرچ بھی پورا نہیں ہو رہا اور انہیں نقصان ہو رہا ہے،صورت حال یہ ہوگئی کہ کوئی کاشتکا ر مفت میں بھی ٹماٹر کھیتوں سے توڑنے کیلئے ہامی نہیں بھر رہا۔

توڑے نہ جانے کے باعث ہزاروں ایکڑ اراضی میں کاشت کیا جانے والی ٹماٹر کی فصل خراب ہونے لگی اور کاشت کاروں کے لاکھوں روپے ڈوبنے لگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں