ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سرچ آپریشن، 6 ملزمان گرفتار

پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے محلہ گوبند پورہ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران ایک اشتہاری ملزم سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ گوبند پورہ کے 51گھروں کی تلاشی لی جس کے دوران 83افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں