ٹڈاپ اسکینڈل،گیلانی پر فرد جرم عائد

کراچی… وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 26 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ٹڈاپ اسکینڈل کیس 10 سے زائد ملزمان اشتہاری ہیں ۔ فرد جرم عائد کرنے کے بعد ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے فریقین کو 11 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزد ملزمان پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم کے وکیل فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ ان مقدمات کو ختم کیا جائے کیونکہ ان مقدمات میں کوئی گواہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ جھوٹے مقدمات ہیں۔ان کے پیچھے کون ہے یہ وقت ثابت کردے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں