ٹیکسوں میں کمی سے صنعت و تجارت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے

راولپنڈی (سنہرادور) چیئرمین سرمایہ کاری و تجارت پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے کہاہے کہ حکومت نے ایوان میں معاشی اصلاحات کا جامع پیکیج پیش کیا ہے ۔ ٹیکسوں میں کمی سے صنعت و تجارت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔پانچ ارب روپے کی قرض حسنہ کی سکیم سے لوگوں کو اپنے گھروں کی تعمیر میں مدد ملے گی اورغریب و متوسط طبقے کو ہر ممکن ریلیف دیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض ٹیکسوں کے خاتمے سے صنعتکاروں اور تاجروں کو سہولیات میسر آئیں گی ۔ بینکنگ سیکٹر میں ٹیکس ختم کرنے سے سٹاک ایکسچیج اور مالیاتی ادارے مستحکم ہوں گے ۔ عوام نے معاشی پیکیج کا خیر مقدم کیا ہے ۔ کئی ٹیکس ختم ہونے سے عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا ۔ وہ چیئر مین سرمایہ کاری و تجارت پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ایک بریفک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں