ٹی ٹین لیگ:کیرلاکنگزکے نام

شارجہ : پہلی ٹی ٹین لیگ کیرلا کنگز نے 8 وکٹوں سے جیت لی۔

10اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی لیگ کے فائنل میچ میں کیرلا کنگز نے ٹاس جیت کر پنجابی لیجنڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پنجابی لیجنڈز نے 3 وکٹوں پر 120 رنز بنائے۔جواب میں کیرلا کنگز نے 121 رنز کا ہدف 2 وکٹوں پر حاصل کر لیا جس میں کپتان این مورگن نے 21 گیندوں پر 6چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے جبکہ اسٹرلنگ نے 5چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ پنجابی لیجنڈز کے اوپنر نیوزی لینڈ کے لیوک رانچی نے 5 چھکوں اور5 چوکوں کی مدد سے 70 رنز کی اننگزکھیلی جبکہ عمر اکمل صرف 6رنز بنا سکے۔

قبل ازیںپہلے سیمی فائنل میں کیرلا کنگز نے مراٹھا عربیئنز کو5وکٹوں سے شکست دی اس میچ میں بھی کپتان این مورگن نے 53 رنز بنائے۔ مراٹھا عربیئنز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 97 رنز بنا سکے،جس میں ڈیوائن براو کے 27اور کپتان عماد وسیم کے 18رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر نہیں ٹھہرا۔کیرلا کنگز کے سہیل تنویر نے 12رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں، کیرلا کنگز 9.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گئی۔

دریں اثناءدوسری سیمی فائنل میں پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا بڑا ہدف دیا جس میں احمد شہزاد کے 58 اور شاہد آفریدی کے 41 رنز شامل تھے۔جواب میں پنجابی لیجنڈز نے شعیب ملک اور رانچی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ایک وکٹ کے نقصان پر 9.1 اوورز میں جیت لیا۔عمر اکمل 17رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد رانچی 60رنز اور شعیب ملک 48رنز ناٹ آوٹ بناتے ہوئے بڑا ہدف حاصل کر کے فائنل میں پہنچ گئے۔

10 اوورز کی اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹین لیگ جمعرات کو شارجہ کرکٹ ا سٹیڈیم میں شروع ہوئی تھی جس میں 6ٹیمیں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، کیرلا کنگز، مراٹھا عربیئنز، پختونز اور ٹیم سری لنکا شامل تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں