پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی، طاہرالقادری اور عمران دونوں لاڈلے ہیں: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وضاحت کی کہ طاہر القادری اور عمران نہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران جب سندھ آتا ہے تو جلسے میں خالی کرسیوں کیوجہ سے زیادہ ناراض ہو جاتا ہے، عمران ایسا کرتا رہتا ہے، زیادہ دھیان نہیں دینا چاہئے۔

بلاول بھٹو بولے، ہم نون لیگ کیخلاف الیکشن لڑنے جا رہے ہیں، ہم نواز شریف پر اعتماد نہیں کر سکتے، کسی کو شک نہیں کہ مشرف بی بی شہید اور نواب اکبر بگٹی کا قاتل ہے۔ انہوں نے مشرف کو آمر اور بزدل انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر بہادر ہو تو پاکستان آ کرجواب دو۔ بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف جتنا بزدل آدمی زندگی میں نہیں دیکھا جو عدالت جاتے ہوئے روتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ثبوت کیساتھ بات کر رہا ہوں، مشرف جانتا تھا کہ دہشت گرد بی بی کو مارنا چاہتے ہیں مگر مشرف نے جان بوجھ کر ان کو سکیورٹی نہیں دی، دہشت گردوں نے تو ملالہ کو بھی نہیں چھوڑا تھا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پُرامید ہوں کہ مجھے عدالتوں سے انصاف ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس آپشن ہے کہ مشرف کیخلاف دبئی اور لندن میں بھی کیسز دائر کروں لیکن میں چاہتا ہوں کہ معاملہ ہماری عدالت میں سنا جائے اس لئے عدالت سے درخواست کروں گا کہ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں