پانی کی کمی سے ہونے والےنقصانات

لاہور (سنہرادورآن لائن ) اگر آپ سینے یا معدے میں جلن محسوس کریں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کاجسم پانی کی کمی کا شکار ہے۔ اس جلن کو دور کرنے کے لیے فوراً دوائیں ہرگز نہ کھائیں۔ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی پینا ہی بہتر ہے۔ اگر آپ یہ اندازہ نہیں لگا سکے کہ معدے کی جلن پانی کی کمی کی بنا پر ہے اور آپ نے علاج کی غرض سے کوئی دوا کھا لی تو آپ کے معدے کی سوزش میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

اس کے علاوہ معدے کے نیچے کی چھوٹی آنت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ آپ کو آنت اترنے (ہرنیا) کی تکلیف ہو سکتی ہے۔ آپ کی آنتوں میں زخم بھی ہو سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ کا جگر اور لبلبہ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ جوڑوں کا ورم دور جوڑوں میں درد یا ورم ہونا اس بات کی نشان دہی بھی ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو چکی ہے۔ یہ تکلیف جوان اور بوڑھے دونوں کو ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت حال میں غیرضروری طور پر دوا کھانے سے تکلیف میں اضافہ ہونے کا امکان ہو سکتا ہے۔ پانی خوب پئیں اور تھوڑا سا نمک بھی کھا لیں، اس تکلیف سے افاقہ ہو جائے گا۔

کمر کے درد کا خاتمہ: اگر آپ کی کمر کے نچلے حصے میں درد اور ریڑھ کی ہڈی میں ورم ہے تو اس کا ایک مطلب یہ ہے کہ آپ کی ریڑھ کی ہڈی کی جگہ پر پانی یا مائع کی کمی ہو چکی ہے۔ ریڑھ کی ہڈی میں پلیٹیں ہوتی ہیں اور ان کے درمیان مائع۔ یہ سب مل کر آپ کے جسم کا وزن برداشت کرتے ہیں اور آپ کو سیدھا رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایسی صورت میں پانی زیادہ پئیں اور اگر معالج کوئی دوا دیتا ہے تو وہ بھی ضرور کھائیں۔ اگر آپ کو جسم میں پانی کی کمی کا اندازہ نہ ہو سکے تو ایکوپنکچر، یعنی سوئیوں سے علاج کرواسکتے ہیں یا ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہو سکتی ہے۔ لیکن یہ سرجری نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے لہٰذا یہ فیصلہ سوچ سمجھ اور ماہرین کے مشورے سے کرنا چاہیے۔

سینے کے درد کا ازالہ سینے یا دل میں درد (انجائنا) ہونے کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ آپ کے جسم میں پانی کی کمی ہو چکی ہے۔ ایسی شکایت ہونے پر پانی زیادہ پئیں۔ اس صورت میں ڈاکٹر سے بھی مشورے کی ضرورت ہوتی ہے۔

آدھے سر کے درد کی روک تھام جب آدھے سر کا درد ہو تو یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ دماغ اور آنکھوں کو پانی کی ضرورت ہے۔ اگر آپ زیادہ مقدار میں پانی پی لیں تو دوا کھائے بغیر یہ شکایت دور ہو سکتی ہے۔ پانی کی کمی کے باعث جو آدھے سر کا درد ہوتا ہے، اس میں آنکھوں کے پچھلے حصے میں سوزش ہو سکتی ہے اور بینائی بھی جا سکتی ہے۔

بڑی آنت کے درد کا خاتمہ :بڑی آنت میں درد کی وجہ آنتوں میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس کمی سے قبض بھی ہو جاتی ہے۔ آنتیں خشک ہو جائیں تو ان کی چکنائی ختم ہو جاتی ہے اور فضلہ رک جاتا ہے۔ اگر آپ پانی کی کمی کو دور نہ کر سکے تو دائمی قبض میں مبتلا رہنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ مستقل پانی کی کمی سے بڑی آنت اور مقعد کا سرطان بھی ہو سکتا ہے۔

دمے کا خاتمہ پانی کی کمی سے جسم میں ایسی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں جن سے دمہ ہو جاتا ہے۔ اس بیماری میں بہت زیادہ بچے مبتلا ہو جاتے ہیں جن میں سے ہزاروں ہلاک بھی ہو جاتے ہیں۔ زیادہ پانی پینے سے دمے کی شکایت ختم ہو جاتی ہے۔ جن افراد کو دمے کی شکایت ہو، انہیں چاہیے کہ وہ پانی میں تھوڑا سا نمک بھی ملا لیں۔ ان افراد کے پھیپھڑوں میں بلغم سا بھی جم جاتا ہے۔ اس لیے سانس کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور سینے میں گھٹن ہو جاتی ہے۔ دمے کے مریض اگر پانی میں نمک ملا کر پینا چاہتے ہوں تو اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔ بلند فشار خون میں نمک کم استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔

ابتدائی ذیابیطس سے بچاؤ جسم میں پانی کی زیادہ کمی سے ذیابیطس بھی ہو سکتا ہے۔ ناکافی پانی جسم کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے جس کے نتیجے میں انسولین جسم کے سارے خلیوں تک نہیں پہنچ پاتی۔ اگر پانی زیادہ مقدار میں پیا جائے تو ابتدائی ذیابیطس کو روکا جا سکتا ہے۔ اگر آپ نے پانی کی کمی کی علامات پر توجہ نہ دی تو خون کی نالیوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دوران خون میں رکاوٹ سے جسم کے حصے خاص طور پر پاؤں کے انگوٹھے اور پاؤں بے جان ہو سکتے ہیں۔ آنکھوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے اور بعض اوقات مریض نابینا بھی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں