پاک، بھارت آبی مسائل پر مذاکرات

نئی دہلی: اسلام آباد…پاکستان اور ہند کے درمیان سیاسی کشیدگی کے دوران پرمستقل انڈس کمیشن ( پی آئی سی) کے 2روزہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ۔1960 میں پاکستان اور ہندکے درمیان ہونےوالے آبی معاہدے کے بعد یہ پی آئی سی کا 114 واں اجلاس تھا،جہاں پانی کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔پاکستان کی جانب سے 6 رکنی وفد کی سربراہی سید محمد مہر علی شاہ نے کی۔ ہندوستانی وفد میں انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا،ہند کے خارجی امور کے نمائندے اور تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔یہ ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاروں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دیگر اہم مسائل کے پس منظر میں ہوئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں